کراچی : تیز ہواؤں سے تباہی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق:رُخ پنجاب کی طرف مُڑگیا،اطلاعات کا مطابق شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی ، چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ اکھڑ گئے۔
کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث تقسیم اسناد کیلئے لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے ، موسم کی خرابی کے باعث جامعہ کراچی کا سالانہ تقسیم اسناد ملتوی کردیا گیا ۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے اعلان کیا کہ جلسہ تقسیم اسناد غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے، جلسہ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
موسم کی موجودہ صورتحال رات گئے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی جبکہ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔
ادھرکورونا کراچی کو ٹارگٹ کرنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 46 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں شرح 18 اعشاریہ نو ایک، حیدرآباد میں 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ، شہرقائدمیں مثبت کیسز کی شرح چھیالیس اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین ہزار 739کیسز رپورٹ ہوئے، موذی وبا کا شکار سترہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد میں بھی کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، دو سال میں پہلی بار ایک روزمیں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایک ہزار 359 کیس سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ نوایک فیصد رپورٹ ہوئی۔
راولپنڈی میں شرح سترہ اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے لگے، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16فیصد ہوگئی۔