کراچی:پولنگ شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلےایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں

0
92

کراچی:الیکشن شروع ہونےسےچند گھنٹے پہلے ایم کیوایم کےامیدوارکوگولیاں ماردی گئیں ہیں،اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کےبلدیاتی امیدوارسرورراجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کےامیدوار کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا

اس حوالے سے ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار سرور راجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کرزخمی کردیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سرور راجپوت امیدوار یوسی 6 نارتھ کراچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

دوسری طرف اس واقعہ کورپورٹ کرتے ہوئے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے اس واقعہ پر اظہارافسوس کیا ہے اوراسے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ایک مذموم حرکت قراردیا ہے ، ان کا کہنا ہےکہ ان حالات میں جب ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اگروہ آپس میں ہی لڑیں‌ گے تو دشمن کو تو ضرور موقع ملے گا

 

انہوں نے اس افسوس ناک واقعہ کی خبر اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار سرور راجپوت یوسی 6 نارتھ کراچی کے امیدوار کو فائر نگ کرکے زخمی کردیا ”

ادھر کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہو گی، 7 اضلاع میں وسطی، شرقی، جنوبی،غربی، کیماڑی، کورنگی ملیر شامل ہیں، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4990 پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں، ڈویژن میں 1496 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، ڈویژن کی 246 یوسیز میں 984 وارڈز ہیں۔

ضلع وسطی کے 5 ٹاؤنز مین یوسیز کی تعداد 45 ہے، ضلع وسطی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 20 لاکھ 76 ہزار73 ہے، ضلع وسطی کے 1263 پولنگ سٹیشنز میں 360 انتہائی حساس، 903 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع شرقی کے 5 ٹاؤنز میں 43 یونین کمیٹیز ہیں۔

ضلع شرقی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 59 ہے، ضلع شرقی کے 799 پولنگ سٹیشنز میں سے 200 انتہائی حساس، 599 حساس قرار دیئے گئے ہیں، کورنگی کے 4 ٹاؤنز کی 37 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار 91 ہے۔

کورنگی کے 765 پولنگ سٹیشنز میں 318 انتہائی حساس، 447 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع غربی کے 639 پولنگ سٹیشنز میں سے 111 انتہائی حساس، 528 حساس قرار دیئے گئے ہیں، کیماڑی کے تین ٹاؤنز کی 32 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹرز 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہیں۔

ضلع ملیر میں 497 پولنگ سٹیشنز میں 119 انتہائی حساس جبکہ 378 حساس قرار دیئے گئے ہیں، ضلع جنوبی کے ٹاؤنز کی 26 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹر 9 لاکھ 95 ہزار 54 ہیں، ضلع جنوبی میں 480 پولنگ سٹیشنز میں 224 انتہائی حساس اور 256 حساس ہیں۔

Leave a reply