کراچی میں مقیم 19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کا دعویٰ کرنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس سے پاکستانی میڈیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اونیجا کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی والدہ کے بارے میں کچھ چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔جیرامیا کے مطابق، ان کی والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو چکی ہے۔ جیرامیا نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ان کی والدہ پاکستان میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئیں، لیکن ان کا 2 ہفتوں کے بعد واپس آنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔” جیرامیا نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ کو واپس لانے کی بھرپور کوششیں کر چکے ہیں، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور انہوں نے ابھی تک امریکہ واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اونیجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی آن لائن ہو چکی ہے، اور اس شادی کا مقصد پیسوں کی لالچ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہیں اور پیسوں کے لئے یہ شادی نہیں کی۔

جیرامیا نے اپنے ویڈیو بیان کے ساتھ اپنی والدہ کی برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی پیش کیے ہیں، تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت واقعی متاثر ہو چکی ہے اور وہ صحیح فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔اس تمام صورتحال کے بعد کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے پاکستانی نوجوان سے شادی کے بارے میں کیوں اتنی شدت سے دعویٰ کیا؟ اور کیا ان کے فیصلے پر ان کی ذہنی حالت کا کوئی اثر تھا؟

پاکستانی لڑکے سے شادی کیلیے کراچی آئی امریکی خاتون کی واپسی کے لئے شرط

محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

امریکی خاتون کو کراچی کے شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کر دی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ

Shares: