شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو وہیں نالوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران نالوں سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، نالوں سے لاشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، 21 جولائی حب ندی رئیس گوٹھ سے 01 خاتون۔ اور 01 بچے سمیت 02 لاشیں ملیں، 22 جولائی کو شاہ فیصل کالونی 05 نمبر ندی سے 01 لاش 12 سالہ بچہ کی ملی ہے، 22 جولائی کو حب ساکھران ندی سے 35 سالہ مرد کی لاش ملی، 25 جولائی کو سہراب گوٹھ شفیق کالونی ندی سے 26 سالہ نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب نالے 01 نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو سرجانی 51 بی سے 06 سالہ بچے کی لاش ملی، 26 جولائی کو سخی حسن چورنگی قلندریہ پارک کے نالے سے 30 سالہ مرد کی لاش ملی، 26 جولائی کو ملیر سالار گوٹھ ندی سے 25 سالہ مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو حب ندی سے 01 مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو گلستان جوہر دوبئی ھاوس کے قریب نالے سے 01 مرد کی لاش ملی جس کی عمر تقریبا چالیس برس تھی،
دوسری جانب ایس ایس پی ضلع سائوتھ سید اسد رضا شاہ کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام ، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،درخشاں پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور متعدد موٹرسائیکلوں کی لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت شاہ سعود کے نام سے ہوئی جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں میں 1 موٹر سائیکل تھانہ درخشاں دوسری تھانہ جیکسن جبکہ تیسری موٹر سائیکل تھانہ گارڈن کی حدود سے چوری شدہ ہیں دوران تفتیش ملزم نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی کے حوالے کر دیا گیا ہے
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام