کراچی:پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے لیز پر دی گئی زمین پر کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کی گراونڈ بریکنگ تقریب منعقد کی گئی-

باغی ٹی وی: پارک کے لئے زمین پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے تیس سال کے لئے لیز کی ہے۔ لیز کو مزید بیس سال کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

فیڈرل منسٹر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام آمین الحق،منسٹر آئی ٹی سندھ تنزیلہ ام حبیبہ، چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی شریک ہوئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ائیر وائیس مارشل تیمور اقبال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سری لنکاسمیت درجن سے زائد کونسل جنرلز نے بھی شرکت کی۔

سول ایویشن سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ائی ٹی سول ایویشن خالد برلاس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ جعفر عباس چیمہ بھی شریک ہویے۔

چئیرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسیشن زوہیب خان، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، چیمبر آف کامرس نمائندے بھی موجود تھے۔

پارک کے لئے کورین بینک نے 180 ملین ڈالر گرانٹ دی ہے
پارک 760 ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہوگا۔

تقریب میں "انفراسٹرکچر – ائی ٹی انڈسٹری کی ضرورت” پر پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔شرکاء نے ائی ٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے کراچی میں مسائل پر بحث کی۔ شرکاء نے کراچی کے ائی ٹی پوٹینشل کو ٹیپ کرنے کےلئے انفراسٹر
کچر کو ناگزیر قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان سول ایویشن کی جانب سے زمین لیز پر فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا

اس موقع پر جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سے آئی ٹی شعبہ میں تعاون جاری رہے گا، کراچی میں خطے کا آئی ٹی مرکز بننے کی صلاحیت ہے دنیا آئی ٹی انقلاب کے دور سے گزر رہی ہے۔

تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی آمین الحق نے خطاب کیا کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وزن ہے زمین فراہم کرنے پر ہم پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

وفاقی وزیر سید آمین الحق نے کہا کہ 3 سال میں دیہی سندھ میں 70 کے لگ بھگ پراجیکٹس شروع کئے ہیں, 16 ارب روپے سے اندرون سندھ تقریبا 20 نئے منصوبے شروع کیے پہں،ہم نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پالسی بنائی۔

وفاقی وزیر آمین الحق نے کہا کہ آج پاکستان میں 29 سمارٹ فون کمپنیاں ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ 2 سال میں 40 فیصد بڑھیں،60ساٹھ فیصد نوجوان ہے۔ انہیں ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر آمین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 44 منسٹریز کاغذ کے استعمال سے پاک یعنی پیپر لس ہیں منسٹری آف آئی ٹی پارلیمنٹ کو بھی ‘پیپر لس’ بنائے گی،میری منسٹری میں کرپشن کے لئے زیرو ٹولرنس ہے۔

تقریب کے آخر میں شرکاء کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے شیلڈ وصول کی۔

تقریب کا انعقاد منسٹری اف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ نے کیا۔

Shares: