موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم
مصر: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی تو کوئی بھی ملک سنگین اثرات سے بچ نہیں سکےگا-
باغی ٹی وی : مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزيراعظم کی مشترکہ صدارت میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس ہوئی وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی مشکلات سےآگاہ کیا۔
مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی تو کوئی بھی ملک سنگین اثرات سے بچ نہیں سکےگا موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نےیواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سےملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو سردیوں میں گرم کپڑوں کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے ، تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔
کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔
وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔