اپنے سامان کی خود حفاظت کریں، جیب کتروں سے ہوشیار رہیں، کراچی ایئر پورٹ پر بینر لگ گئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر بینر لگائے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ "جیب کتروں سے ہوشیار رہیں، مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،بینر ایئر پورٹ پر کئی مقامات پر لگائے گئے ہیں، ایک صارف نے بینر کی ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا خوبصورت تعارف.حکومت پاکستان کا مسافروں کیلئے پیغام ۔ آپ کراچی شہر میں نہیں جنگل میں آئے ہیں جہاں قانون کوئی نہیں ۔۔۔۔ اپنی حفاظت خود کریں۔۔۔شکریہ ! پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

سامان کی خود حفاظت کریں، بینر لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سوشل میڈیا پر انہیں مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بینر ایئر پورٹ پر لگنا صحیح نہیں، سیکورٹی کا سسٹم ٹھیک ہونا چاہئے یہاں غیر ملکی بھی آتے اور حالت یہ ہے کہ سامان کی حفاظت کے لئے بینر لگوا دیے گئے

اطلاعات کے بعد ائیر پورٹ کے لاؤنجز ، بیرونی انتظار گاہ اورکار پارکنگ میں جیب کٹنے اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے ایسے بینر لگوائے

 مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی 

کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،

Shares: