کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ منیجر محمد عمران خان کی سربراہی میں کورونا ٹاسک فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سخت کارروائی کی ۔ ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 500 روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور 26 افراد پر 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر کام کرنے والی مختلف کمپنیز کے ملازمین سے خلاف ورزی پر کارڈز بھی ضبط کرلیے گئے اور بغیر ماسک کے آنے والے مسافروں اور ملازمین کو ایئرپورٹ داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

Shares: