قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

police karachi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے

ضلع کیماڑی تھانہ شیر شاہ پولیس کی بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان نے چار روز قبل شیرشاہ پراچہ قبرستان میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا تھا ،ملزمان نے شہریوں کو لوٹنے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ویڈیو میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کی شناخت 1- سہیل عرف فقیر نثار چانڈیو، 2- ریاض، 3- محمد زمان، 4- نذیر احمد، 5- شعیب علی اور 6- وزیر علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع کے ذریعے ٹریس کرکے ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے SI محبوب تنولی، HC واجد و اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 3 پستول، چھینی گئیں تین موٹرسائیکلیں اور 12 موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکلیں موچکو اور بلدیہ سے چھینی گئی ہیں۔ گینگ کے سرغنہ سہیل عرف نثار چانڈیو نے گزشتہ ماہ گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ جبکہ ملزمان نے کراچی و اندرون سندھ میں سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کو 12 مقدمات میں مدعیوں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ مزید وارداتوں میں ملزمان کو انٹروگیٹ کرکے شناخت کا عمل جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مواچھ گوٹھ سپارکو نیول کالونی گلشنِ مزدور مشرف کالونی حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث انتہائی اہم ملزمان کو تھانہ سعیدآباد پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، مواچھ گوٹھ کے رہائشی ان ڈکیتوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا تھا اسلحہ کے زور پر مسلسل وارداتوں میں ملوث تھے دو ڈکیت مواچھ گوٹھ اور ایک ڈکیت لیاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

Comments are closed.