کرونا وائرس کے حملوں کے 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل کا تھیٹر میلے کا اعلان

0
42

کراچی :کرونا وائرس کے حملوں کے 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل کا تھیٹر میلے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اگرچہ حکومت نے ایک ماہ قبل ہی زیادہ تر پابندیاں اور سختیاں ختم کردی تھی، تاہم اس باوجود تاحال ملک بھر میں مکمل طور پر کاروبار زندگی بحال نہیں ہوسکیں۔

 

اس حوالے سے کراچی آرٹس کونسل کے صدرمحمد احمد شاہ کہتے ہیں کہ حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ سینما ہالز اور تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی تھی، تاہم اس باوجود تاحال ملک میں سینما نہیں کھولے جا سکے اور نہ ہی تھیٹرز کا مکمل آغاز ہوا ہے۔

تاہم اب ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل نے باضابطہ طور پر آئندہ ہفتے سے تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے اداکار طلعت حسین سمیت آرٹس کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ 12 ستمبر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ ہفتے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔

محمد احمد شاہ نے بتایا کہ کراچی آرٹس کونسل میں رواں ماہ 18 ستمبر سے ‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ کا آغاز ہوگا، جو آئندہ ماہ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔’عوامی تھیٹر فیسٹیول’ 17 روز تک جاری رہے گا اور اس دوران یومیہ ایک تھیٹر ڈراما پیش کیا جائے گا۔

 

blob:https://web.facebook.com/fd258d16-7b20-48b0-a2a5-be5a39787bbc

https://web.facebook.com/ACPKHI/videos/325723638492729

 

تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہنے والے تھیٹر فیسٹیول میں سندھی، پنجابی، سرائیکی اور ایک میمنی زبان میں تھیٹر ڈراما پیش کیا جائے گا، جب کہ باقی تمام 13 ہی ڈرامے اردو زبان میں پیش کیے جائیں گے۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں صوبہ سندھ میں بولی جانے والی دیگر زبانوں سمیت بلوچی اور پشتو زبان میں بھی کوئی تھیٹر ڈراما پیش نہیں کیا جائے گا۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کو شائقین مفت دیکھ سکیں گے اور شائقین تھیٹر ڈرامے کے ٹکٹس آرٹس کونسل کے کاؤنٹر سے ایک دن قبل بھی حاصل کرسکتےہیں۔

 

 

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں ڈرامے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ فیس ماسک پہن کر آئیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ کراچی آرٹس کونسل ماضی میں ‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ محکمہ ثقافت سندھ کے تعاون سے منعقد کرتا آیا ہے، جس وجہ سے ماضی میں سندھی سمیت دیگر زبانوں کے تھیٹرز بھی زیادہ پیش کیے جاتے رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کراچی آرٹس کونسل میں تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے بعد سینما ہاؤسز بھی کھل جائیں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی تھیٹرز کا آغاز ہوگا۔

Leave a reply