کراچی: بلوچ پل پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی (باغی ٹی وی)کراچی میں بلوچ پل پر شہریوں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے ،بلوچ پل اور شارع فیصل پر ہزاروں شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں ، شہری پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ہیں،مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کے دونوں ٹریک بند کردیے ہیں،جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا،اس ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے –
احتجاج کی وجہ سے طارق روڈ سے کورنگی جانے والی سڑک پر گاڑیاں بری طرح پھنس گئیں جبکہ اور کورنگی کاز وے سے جیل چورنگی کی طرف اۤنے والے روٹ پر بھی ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


بدترین ٹریفک جام سے قبل کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بذریعہ ٹویٹ کہا گیا تھا کہ احتجاج کے باعث شارع فیصل نزد بلوچ پل ،ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی، کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ، اختر کالونی، ہینو چورنگی ، خیابان جامی، گودام چورنگی اور کاز وے روڈ پر ٹریفک کی روانہ اۤہستہ ہے۔

Comments are closed.