کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار لیکن بجلی غائب
باغی ٹی وی :کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
کراچی میں مون سون کے تیسرے سپیل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ سرجانی ٹاون، کلفٹن، بوٹ بیسن، گڈاپ، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، جمشید روڈ میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی کے علاوہ ناگن چورنگی، کریم آباد، لانڈھی اور بفرزون میں بجلی غائب ہو گئی۔ سہراب گوٹھ، ملیر، یونیورسٹی روڈ، لیاری میں بھی شہری بجلی کو ترستے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری ہے۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی