پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جوہر چورنگی پر فلائی اوورکا افتتاح کردیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، ناصرحسین شاہ، شرجیل میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور دیگر شریک تھے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جوہر چورنگی فلائی اوور اور انڈرپاس کا پروجیکٹ 2.14 بلین روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے ،اکتوبر 2022 میں فلائی اوور کا کام شروع کیا گیا تھا، فلائی اوور کی لمبائی 461 میٹر اور چوڑائی 18.2 میٹر ہے، برج کی لمبائی 226 میٹر ہے، فلائی اوور پر ڈبل آرم پولز میں ایل ای ڈی لائیٹس بھی لگائی گئی ہیں،جوہر چورنگی انڈر پاس کی لمبائی 1100 میٹر اور چوڑائی 18.5 میٹر ہے، انڈر پاس یونیورسٹی روڈ- پہلوان گوٹھ روڈ پر بنائی جا رہی ہے، انڈرپاس کا کام تیزی سے جاری ہے،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کے ساتھ مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کے موقعے پر قائد کی مزار پر آئے ہیں، سندھ اسیمبلی کو اعزاز حاصل ہے جس نے پاکستان کی قرارداد منظور کی، ملک کو ایک بار پھر دہشتگردی کا سامنا ہے، اتحاد اور یکجہتی سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، ہم دھشتگردوں کو شکست فاش دینگے پرائس کنٹرول کے لیئے آرڈیننس آج لاگو ہو جائیگا، رمضان شریف کے مہینے میں ہم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم 7.8 ملین خاندانوں کو دو ہزار روپے آٹے کی مد میں دے رہے ہیں

Shares: