کراچی میں غیر قانونی بس اڈوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ ، عدالت نے تاریخ دے دی

کراچی میں غیر قانونی بس اڈوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ ، عدالت نے تاریخ دے دی

باغی ٹی وی رپورٹ : کراچی میں غیر قانونی بس اڈوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ، عدالت نےدیگر درخواست گزاروں سے مزید دلائل طلب کرلیے..سندھ حکومت نے بس اڈوں کیلئے ٹرمینلزمخصوص کررکھے ہیں.شہر میں بس اڈوں کے خاتمے کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں.عدالت نے مزید سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی.

واضح رہے کہ شہر میں غیر قانونی طور پر قائم انٹر سٹی بس اڈے سیکیورٹی رسک بن گئےہیں‌اس سلسلے میں‌شہریوں کو ان اڈوں سے شدید تحفظات ہیں ۔کراچی میں صدر (تاج کمپلیکس)،کینٹ اسٹیشن،سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر،الکرم اسکوائر،لی مارکیٹ،پرانی سبزی منڈی و دیگر مقاما ت پر اندرون ملک روانہ ہونے والی مسافر بسوں کے اڈے موجود ہیں،ٹرانسپورٹرز کو سامان چیک کرنے میں دلچسپی نہیں لیکن سامان کا کرایہ ضرور وصول کیا جاتا ہے، مالک کے بغیر بھاری بھر کم سامان بھی لوڈ کردیا جاتا ہے ،رہائشی علاقوں میں بھی بسوں کے اڈے خطرہ بن گئے ہیں

Comments are closed.