کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں

کراچی : کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں،جبکہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر قیدی کو مصنوعی ٹانگ بھی لگا دی گئی ہے ۔ قیدی کو مصنوعی ٹانگ سینٹرل جیل میں لگا ئی گئی ۔جد ٹیکنالوجی سے تیار ٹانگ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے لگائی گئی ہے۔
الخدمت کی جانب سے قیدی کو ٹانگ ڈاکٹرفصیح اور ڈاکٹر وسیم لگائی۔ اس موقع پر الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم موجود تھے، بعد ازاں الخدمت کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قیدیوں میں ہا ئی جین کٹس تقسیم کی گئیں، ہائی جین کٹس میں تولیہ ،صابن ،شیمپو ،ناخن کٹر،ٹوتھ پیسٹ ،پاؤڈر و دیگر اشیا شامل تھیں۔
سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو ،ڈی ایس پی مقصود میمن نے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔

اس موقع پر محمد حسن سہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کی جانب سے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کرنا خوش آئند ہے۔ الخدمت جیلوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے مثالی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جیل میں قیدیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم قیدیو ں کو بھی اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے الخدمت کی جانب سے قیدی کو مصنوعی ٹانگ لگانے پر بھی اظہار تشکر کیا۔
دریں اثنا ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت معاشرے کے کمزور افراد کے ساتھ قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ جیل میں الخدمت کا کمپیو ٹر اینڈ لینگویج سینٹر بھی کام کر رہا ہے اور وہاں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر کے قیدی ہنر سے آراستہ ہو رہے ہیں، جو ان کے بہتر مستقبل میں معاون ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت قیدیوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہے اورہائی جین کٹس کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ اچھی صحت ان کیلئے ضروری ہے ۔

Comments are closed.