کورونا کی روک تھام کے حوالے سےسندھ بھر میں بڑھتے کیسز کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 1360 ٹیسٹ میں سے 162 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.02 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ کےمختلف اضلاع میں 7 ہزار 714 ٹیسٹ میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق سامنے ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

اسی طرح سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے سندھ میں مجموعی طور پر 15ہزار 405 ٹیسٹ ہوئے، 1827 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 26 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دوسری جانب میں ین سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 40 نئےکورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی ہے-

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

Shares: