مزید دیکھیں

مقبول

لنڈی کوتل:پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ رنگ لایا، افغان تعمیراتی مشینری واپس

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

ایم پی او کا نوٹیفیکیشن معطل ،شہری کو رہا نہ کرنے پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم

سندھ ہائیکورٹ: ایم پی او کا نوٹیفیکیشن معطل ہونے کے باوجود شہری کو رہا نا کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی جرم کے کسی کو جیل میں کیسے رکھ سکتے ہیں ،اگر شہری ندیم اور سجاد کسی جرم میں مطلوب نہیں تو کیسے جیل میں بند رکھا گیا ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دونوں شہریوں کا ایم پی او کے تحت جاری کیا گیا نوٹفیکشن معطل ہوچکا ہے ،شہری ندیم شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں بھی ضمانت پر رہا ہے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ دونوں شہری پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جرم میں مطلوب ہیں تو ایف آئی آر نمبر بتایا جائے ،پولیس اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ ایف آئی آر نمبر بتانے میں ناکام ہو گئے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو آئی جی سندھ کو ابھی طلب کریں گے ،پانچ منٹ میں ایف آئی آر نمبر بتائیں ورنہ جیل سپرنٹینڈنٹ میرپور خاص کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے

دوسری جانب پشاور میں تھری ایم پی او میں نامزد ملزمان کی پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ یک ساتھ تمام افراد کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو جو ضمانت کےلئے رجوع کرتا انکو عدالت کے روبرو پیش کرتے ہیں ۔:عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے کیس کل تک کےلئے ملتوی کردی ۔

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے گھر پولیس چھاپے کا معاملہ ، عمر ایوب خان کی اہلیہ کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،وکیل عبد اللہ بابر اعوان نے استدعا کی کہ پولیس کو حراساں کرنے سے روکا جائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ہراساں نہیں کریں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عبداللّٰہ بابر اعوان ، آمنہ علی ایڈوکیٹ پیش ہوئیں ،،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے سرچ وارنٹ کے بغیر گھر پر چھاپہ مارا ،غیرقانونی چھاپے کے دوران 16 سالہ بیٹے کو بھی دھمکیاں دی گئیں،پولیس کو گاڑی واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،درخواست میں اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan