کراچی سےٹی ٹی پی دہشت گرد اورایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

0
50

کراچی:کراچی سےٹی ٹی پی دہشت گرد اورایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کی شہرقائد میں دو بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کادہشت گرد اور ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن نے دو بڑی کارروائیاں کیں۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا، ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اختر محمد گروپ سے ہے، ملزم بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

چوہدری صفدر نے بتایا کہ دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے کے لیے کراچی پہنچا تھا، ملزم نے مئی 2020 رمضان میں امن جرگے کے رکن کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے جانی خیل میں قتل کیا تھا، دہشتگرد کو کے پی کے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں دیگر قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کورنگی سے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر لال بادشاہ گرفتار ہوا، ٹارگٹ کلر لال بادشاہ، رئیس ماما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نےجنوری2010مہران ٹاؤن میں سیاسی کارکنان پرفائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک اور 2زخمی ہوئے تھے، ملزم نے رئیس مامااور دیگر کے ساتھ مل کر ایک کارکن کو بھی ہلاک کیا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Leave a reply