کراچی ایئر پورٹ سے قیمتی نوادرات سمیت کروڑوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

0
46

کراچی ایئر پورٹ سے کسٹم کے عملے نے قیمتی نوادرات کی سمگلنگ ناکام بنا دی

باغی ٹی وی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں تعینات کسٹم کے عملے نے غیر قانونی تجارتی سامان کی غیر قانونی نقل و حرکت پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پچھلے تین دن میں مندرجہ ذیل مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
امارات ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام چاندی اور 110 گرام سونا برآمد کر لیا۔ ایف آئی آر درج کر کے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دبئی سے آنے والے دو مسافروں کو گھڑیاں ، سیل فونز ،چشمے اور دیگر الیکٹرانک اشیاء سمیت ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کے تجارتی سامان کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ اس سامان کو مسافروں کے بیگز میں‌دیکھا گیا تھا اور اگر اسے روکا نہ گیا تو اس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ ایف آئی آر درج کروائی گئی اور دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کسٹم کراچی ائیرپورٹ کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے ذریعہ انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں 18 قدیم سکوں کو قبضے میں‌لیا گیا ہے ۔ان میں ایک پارسل نارتھ ناظم آباد کراچی سے برازیل کے لئے بک کیا گیا تھا۔ طرح کے 7 قدیم سکوں کو ضبط کیا گیا . مہینہ پہلے ان سکوں میں سے 5 کو باہر جانے سے روکا گیا جو کہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے محکمہ کے ذریعہ (دوسری اور چوتھی صدی عیسوی کے درمیان) اور 2 عہد اسلامیہ کے دور کے تھے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ قیمتی نوادرات کے اثاثوں کو پاکستان سے باہر اسمگل کرنے میں ایک منظم گروہ ملوث ہے۔اسی طرح کے ایک کیس میں خلافت عثمانیہ کے 10 قدیم کرنسی سکوں کو کسٹم کراچی ایئر پورٹ کے عملہ نے لاہور سے ترکی کے لئے بک کرائے گئے بین الاقوامی میل آفس کراچی میں پکڑ لیا تھا ۔ دونوں واقعات میں مقدمات در ج کر لیے گئے اور اس نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ .

Leave a reply