کراچی دھماکوں سے گونج اٹھا، ایک ہی روز میں دو دھماکے

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی دھماکوں سے گونج اٹھا، ایک ہی روز میں دو دھماکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں چاکیواڑہ میں مسجدکےقریب دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث عمارت کا چوکیدارزخمی ہو گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا

دوسرا دھماکہ بھی کراچی میں ہوا، لیاقت آباد زینت اسکوائر کے فلیٹ میں دھماکہ ہوا،جس کے نیتجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث فلیٹ کی گیلری نیچے جا گری،پولیس حکام کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہونے کی اطلاعات ہیں،تا ہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی مسلسل دھماکوں کی زد میں ہے،کراچی میں 25 دسمبر کو بھی دھماکا ہوا تھا،کراچی کے علاقہ پاپوش نگر میں نجی بینک دھماکہ،واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ،دھماکہ واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا، دھماکے سے واٹر ٹینک کا ڈھکن اڑ گیا ،دھماکے کے باعث بینک کی اندرونی دیواریں گرگئیں،بینک کے ایک حصے کو دھماکے میں نقصان پہنچا، تعطیل کے باعث بینک میں عملہ موجود نہ تھا،

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

23 دسمبر کو بھی کراچی میں دھماکہ ہوا تھا،نیو کراچی میں صباء سنیما کے قریب نجی کمپنی کا کرسٹل آئس بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، شدید دھماکے کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 6شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں

20 دسمبر کو کراچی میں صفورہ چورنگی کےقریب فلیٹ میں سلنڈرپھٹنےسے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر زور دار دھماکا ہوا اور دھماکے کے فوارً بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

19 دسمبر کو کراچی کے علاقے لیاری میں پراسرار دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے،سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی سرفراز نواز کے مطابق نیپیئر پیتل داس کمپاؤنڈ میں کچھ افراد آگ جلاکر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کچھ اٹھاکر آگ میں ڈالا جس سے دھماکا ہوا اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے 3 شہروں میں دھماکے،6 بچوں سمیت 15 افراد زخمی

Leave a reply