باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے دھماکے میں نجی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے

عینی شاہد بینک ملازم کا کہنا تھا کہ پہلے یا دوسرے فلو ر پر دھماکہ ہوا ،عمارت گر گئی،دھماکہ 10بجے کے قریب ہوا،17سے 18افراد بینک میں موجود تھے ،

دوسری جانب دھماکے کے زخمیوں میں اضافہ ہوا ہے، زخمیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، زخًمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اموات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر سعید غنی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،کمشنر کراچی بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں،

سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے سلنڈر یا گیس کا ہو سکتا ہے، کہیں آگ نظر نہیں آئی، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، امدادی کام جاری ہے، دو منزلہ کمرشل ہیں،ابھی واقعہ کودہشت گردی قراردینا قبل ازوقت ہوگا،ہلاکتوں کی تصدیق کی پوزیشن میں نہیں ،کمشنر کراچی آپریشن کومانیٹر کررہےہیں

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے

واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکے سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

Shares: