کراچی دھماکا کیا گیس کا تھا؟ سوئی سدرن حکام کا موقف آ گیا

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں دھماکہ ہوا ہے، پولیس کی جانب سے سلنڈر یا گیس دھماکہ کہا گیا ہے تا ہم اب سوئی گیس حکام کا موقف آ گیا ہے

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی ساری گیس لائنیں محفوظ ہیں،اپارٹمنٹس کو گیس سپلائی کرنے والے والوز احتیاطا بند کردیئے،دھماکے کی جگہ ایس ایس جی سی کے کمرشل 3 میٹرز لگے ہوئے تھے،

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں ،کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران متاثرہ جگہ پر موجود ہیں ،ابتدئی طور پر 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،لبے تلے دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے،عمارت اب رہائش کے قابل نہیں رہی اس لیے اس کو توڑا جائے گا،

کراچی دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ایدھی اور چھیپا رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں

دھماکے سے 20 افراد زخمی جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے ہیں ,واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکے سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply