اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ کراچی دھماکے میں مارے جانے والے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی : کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کوبعد از وفات تمغہ امتیاز عطا کیا گیا تینوں اساتذہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔


اعزاز پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزاز آئین کے آرٹیکل 259 اور ایکٹ 1975 کے تحت عطا کیا گیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

واضح رہے کہ راچی یونیورسٹی میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر خاتون بمبار نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جب چینی اساتذہ کی وین اندر داخل ہونے والی تھی۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وین میں آگ لگ گئی تھی واقعے میں چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی –

امید ہی نہیں تھی کہ حکومت ہاتھ سے نکل جائےگی ،عمران خان

Shares: