کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق کراچی میں نکاح کی آڑ میں لڑکی کا کئی افراد کو جمع پونجی سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
شاہ لطیف کالونی کے رہائشی شہری کواس کی بیوی شادی کے 4 ماہ کے بعد لوٹ کرفرارہوگئی، شادی پرملزمہ کےوالد نےحق مہرکےنام پرشوہرسے50لاکھ روپےبھی وصول کیے،ملزمہ گھرسے18تولہ سونااور21لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوئی۔
پولیس کے مطابق کاظم رضا کی 4 ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، دیگرشادیوں کے انکشاف پرملزمہ والدین کےہمراہ فرارہوگئی ملزمہ کے خلاف عدالتی حکم پرشوہر نےمقدمہ درج کروایا۔
کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پرپہلےشوہرکےماموں کوساتھیوں سمیت مل کرلوٹنےکاالزام ہے،ملزمہ کےخلاف پہلےشوہرکے ماموں نے فیروزآباد تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہےجس میں ملزمہ جولائی میں گرفتارہوکرضانت پرہے۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ نے ان کے کلائنٹ کے بھانجے سے حیدرآباد میں دوسال قبل شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔
روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام
وکیل کاکہنا ہے کہ ملزمہ کو شوہرنے فون پرکسی سے بات کرنے پرپکڑلیا تو شوپر پرساری حقیقت عیاں ہو گئی، ملزمہ شادی کے وقت ملنے والے 50 تولہ کے طلائی زیورات، قیمتی گاڑی اورمنہ دکھائی پر ملنے والے کروڑوں روپے، 4 گھروں کے کاغذات اور نقدی لوٹ کرکراچی منتقل ہو گئی تھی۔
وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ فاطمہ کے2 رجسٹرڈ نکاح نامہ بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمہ اوراس کی فیملی کا کاروبارمعصوم شہریوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے کی ملزمہ سے ایک بیٹی تھی جس کی پیدائش کے بعد ملزمہ فاطمہ گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئی۔
وکیل کے مطابق ملزمہ کراچی کے جیولرز سے بھی منگنی کرچکی ہے لیکن حقیقت عیاں ہونے پرجیولرزنے منگنی توڑدی تھی ،انھوں نے الزام عائد کا کہ ملزمہ کی بہن اور پھوپھی بھی بیرون ملک یہی گھناؤنہ کاروبارکررہی ہیں،ملزمہ کی بہن نے امریکہ میں شادی کی اوربچی کی پیدائش کے بعد امریکا کی شہریت حاصل کی اوراپنے شوہرسے خلع لے لی اور شوہر کی آدھی جائیداد ہتھیالی۔








