کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ و ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف مکینوں کا احتجاج۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود دیہہ گجرو,تپو سونگل کے مقامی افراد نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ ہمارے پلاٹوں پر زبردستی قبضہ کررہے ہیں مظاہرین میں موجود سید عالم ولد ورائے دین کا کہنا تھا کہ ہم نے محنت مزدوری کرکے اور اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کے پلاٹ خریدے جسکا اسٹے آرڈر ہائی کورٹ آف سندھ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے اور سول کوٹ میں زیرسماعت ہے حیران کن بات یہ ہے کہ جس کے خلاف ہم نے اسٹے آرڈر لیا وہ نہ تو ہمارے پلاٹوں پر قبضہ کررہے ہیں اور کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کر رہے لیکن ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے بھاری ہتھیاروں سے لیس غنڈہ عناصر کو زبردستی ہمارے پلاٹوں پر بٹھادیا ہے جس پر ہم نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں ہراسمنٹ اینڈ پروٹیکشن پٹیشن اور اندراج مقدمہ کی الگ الگ پٹیشن بھی داخل کر رکھی ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے بندے آتے ہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ مقدمے سے ہاتھ اٹھا لو اور پلاٹوں کو بھول جاؤ نہیں تو تم لوگوں کو گم کردیں گے۔ مظاہرین میں اہل علاقہ سمیت عورتیں اور بچے بھی شامل تھے مظاہرین نے ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی آئی جی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پلاٹوں سے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے مسلح غنڈوں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں اور ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

Shares: