کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا
کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔آلودگی سے متاثرہ کھٹمنڈو پہلے جبکہ تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی دوسرے نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔اس لحاظ سے اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا۔