کراچی الیکٹرونک ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس آفس میں KEDA کے صدر رضوان عرفان کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین کی آمد۔ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کی بڑی مارکیٹوں میں چوری کے موبائل فونز کی خرید وفروخت کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کیلئے متعلقہ افراد کے شناختی کارڈ اور دیگر کوائف کی تفصیلات لازمی ریکارڈ کی جاتی ہے۔کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی چوری کے موبائل فونز فروخت ہو رہے ہیں انکی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ شہر کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وفد کیجانب سے عبداللہ ہارون روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے سدباب کیلئے سنگل لائن پارکنگ کی تجویز پیش کی گئی۔کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ٹریفک کو غیر قانونی پارکنگ کیخلاف مہم کے ابتدائی مرحلے میں کل سے ریگل چوک سے عبداللہ ہارون روڈ پر سنگل لائن پارکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دیں۔کراچی پولیس محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے ۔

Shares: