کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپ
0
171
crime

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس سے سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کے کزن نے بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، سلیم گھر کے باہر واک کررہا تھا، سلیم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری گئی، سیاہ کپڑے پہنے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی، مقتول سلیم چار بچوں کا باپ تھا۔

دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا ،ا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی، مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔

جبکہ کورنگی نمبر پانچ پل کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی بھی ہوا ہے اس کے علاوہ کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

علاوہ ازیں لیاری بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بلال ٹینشن نامی گروپ کا ممبر ہے، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیولری کی دکانوں پر ڈکیتیاں کرتے تھا، ملزم نعیم جیولری شاپ میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ ملا ہے۔

Leave a reply