پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین رکنی ملزمان کا گینگ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،
ضلع ویسٹ پولیس نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حکمت عملی سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے مورخہ 06 مئی 2023 کو سیکٹر 7B فرحین ہال کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عظیم اقبال کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔قتل کا مقدمہ الزام نمبر 432/23 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے یارو خان گوٹھ میں کاروائی کی۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کاروائی کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، مقدمہ الزام نمبر 455/2023 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فرانزک معائنے کے لئے بھیجا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف ارشد ملک ولد محمد شکیل، عبید عرف سونو ولد محمد عمر اور موسیٰ ولد جمال الدین شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں اسٹریٹ کریمنلز سے آمنا سامنا،فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے، ملزم کی شناخت محمد اسامہ عرف بونا کے نام سے ہوئی ہے.ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا،ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ گارڈن کی حدود میں پیش آیا. ملزم کے ساتھیوں کیلئے جگہ جگہ چھاپے, ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ