کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان گرفتار

کار میں گٹکا سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
arrest01

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاررواٸی کی،کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ بسٹ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان شاہ فیصل اور الفلاح کے علاقے میں کار چوری کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کار کے پارٹس مختلف دوکانوں اور آن لاٸن ایپلیکیشن کے زریعے فروخت کیا کرتے تھے، ملزمان سے شاہ فیصل کے علاقے سے چوری شدہ سوزوکی خیبر کار برآمد کی، ملزمان سے کار کے پارٹس ریڈیٸیٹر اور ڈراٸی بیٹری بھی برآمد کرلی گٸی، : گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان، تیمور اور راشد خان کے نام سے ہوٸی، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں، ملزمان ماضی میں بھی موٹرساٸیکل اور کار چوری کے مقدمات میں جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،

کار میں گٹکا سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
تیموریہ پولیس نے بفر زون کے علاقے سے کار میں گٹکا سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا اور چوری شدہ کار برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزمان کار میں گٹکے کی سپلائی دینے کیلئے بفر زون کے علاقے میں آئے تھے جنہیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں افضل ولد ریاض،مصطفی ولد عبدالقدیر اور شیر خان ولد شاہ میر شامل ہیں۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ گٹکے کی سپلائی سمیت کار لفٹنگ کی وارداتیں بھی کرتے ہیں اور ان کے قبضے سے برآمد شدہ کار بھی چوری کی ہے تاہم پولیس نے ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش پولیس کے حوالے کر دیا

مدرسہ کے قریب سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
ضلع ویسٹ پولیس نے قبضہ مافیا ،لینڈ گریبنگ میں ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان حوا گوٹھ زیتون مدرسہ کے قریب سرکاری اراضی پر قبضہ کررہے تھے۔قبضہ کے دوران لینڈ گریبرز کے تین مختلف گروپس میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کی گئی۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے تینوں گروپس کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں ضیاء الحق، رضوان، آصف لاہوری، مختیار، سلطان زیب، جاوید، حکیم اللّٰہ، حنیف، سید خان، محمد شبیر، محمد غلام اور حیات اللّٰہ شامل ہیں۔

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

Comments are closed.