کراچی گلشن حدید سے خاتون اورلڑکے کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

12 سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاش ملی ہیں۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید کی ایم ڈی خان سوسائٹی میں ایک خالی پلاٹ پر لاشوں کی موجودگی کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو صبح 9 بجے ہیلپ لائن 15 پر دی۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق لاشیں برہنہ تھیں، خاتون کی لاش جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہے، لگتا ہے خاتون کو یہاں (لاشیں ملنے کے مقام) پر لاکر جلایا گیا تھاابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول خاتون کی عمر 28 اور لڑکے کی 12 سال کے قریب تھی۔ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے مزید کوئی چیز نہیں ملی جس سے دونوں کی شناخت ممکن ہوسکے۔پولیس نے دونوں لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔پولیس نے خاتون اور لڑکے کے خاندانوں کو تلاش کرنے کیلئے سی پی ایل سی ک ساتھ مل کر کوششیں شروع کردیں۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا مزید کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں کو اغواء کرکے یہاں لایا گیا اور جلادیا گیا۔

Comments are closed.