کراچی :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کئے گئےبارہویں جماعت کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 31جولائی کو ملتوی کئے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زولوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گےاسی طرح 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

واضح رہے کہ آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے-

جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے-

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

Shares: