سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز جس نجی طیارے پر کراچی پہنچے تھے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز شروع ہو گیا کہ آخر اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ ادا کس نے کیا؟-
باغی ٹی وی : اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ دبئی میں موجود کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے عمران خان جس جہاز میں کراچی گئے، وہ جہاز اینگرو گروپ کی ملکیت ہے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وہاں ملازم رہے ہیں اور انہوں نے اس کمپنی میں کام کیا ہے-
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
اینگرو گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ جو سابق وزیراعظم عمران خان کو لے کر کراچی گیا تھا یہ اینگرو گروپ کی ملکیت ہی ہے لیکن اس کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے
اب اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کی 29 لاکھ کی رقم دبئی سے کسی بزنس مین نے ادا کی اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وومین تھی تو بات غلط نہیں ہو گی اور اس بزنس وومین کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے.
— Taimur Talpur (@TalpurTaimur) April 16, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کے29 لاکھ روپے کرائے کی ادائیگی دبئی سے کسی بزنس مین نے کی ۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وویمن تھی تو بات غلط نہیں ہوگی اور اس بزنس وویمن کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں ، ان پر الزامات لگائے جا رہے تھے کہ پنجاب کے مختلف ٹھیکوں میں سے وہ کمیشن رکھتی تھیں اور پنجاب میں تقرریوں کے عوض وہ کروڑوں روپے وصول کرتی تھیں بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے فرح گجر پر کرپشن کے الزامات لگا ئے تھے ۔








