باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے امن کو ایک بار پھر نظر لگ گئی،ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے
اورنگی میں ایم پی اے کے گھر کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے ،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مذاحمت کا شاخسانہ لگتا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں،
ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں صداقت حسین کے بھائی اوربہنوئی کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائےاس قسم کے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے