کراچی میں رینجرز پر حملے کے پیچھے بھارت، افسوس کہ حکومت بھارتی مداخلت پرخاموش ،رحمان ملک

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت پاکستان ایک مشکل و حساس وقت سے گزر رہا ہے،

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، انڈیا نے مودی کو وزیراعظم بنا کر اپنے اور پورے دنیا کے امن کے لئے خطرہ پیدا کیا ،بھارت نے جاسوسوں کے ذریعے پراکسی وار شروع کیا ہے ،

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پیچھلے کچھ دنوں میں شرپسندوں نے کراچی میں رینجر پر حملے کئے جسکے پیچھے بھارت ہے،مجھے افسوس ہے کہ حکومت بھارتی مداخلت پر کیوں خاموش ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان و قبائلی اضلاع میں مداخلت و دھشتگردی کرا رہا ہے،

بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے،امپیریل کالج لندن کے مطابق کورونا کیوجہ سے بہت زیادہ اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،میں قوم کو ناامید نہیں کررہا بلکہ اصل صورتحال بیان کررہا ہوں کہ کورونا کیوجہ سے اموات میں آئے روز اضافہ ہوگا، جون، جولائی اور اگست پاکستان میں کورونا وائرس کیسز و اموات میں شدت سے اضافہ ہوگا، عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرے،

 

سندھ میں رینجرز پر حملے، بلاول کی مذمت، گورنر سندھ کا نوٹس،دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

Leave a reply