‏قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے قراردار متفقہ منظور ، تمام درستی کتب میں حضرت محمدﷺکے نام ساتھ خانم النبین لکھا جائے گا

0
47

‏قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے قراردار متفقہ منظور ، تمام درستی کتب میں حضرت محمدﷺکے نام ساتھ خانم النبین لکھا جائے گا

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے نام کیساتھ”خاتم النبیین” لازمی لکھنے ،بولنے اور پڑ ھنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی جبکہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن نور الحسن تنویر نے تجویز کی ۔پیر کو

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ( ن) کے نورالحسن تنویر نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے نصاب سے نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین” کو ختم کیا جارہا ہے،اسکانوٹس لیا جائے تاکہ نبی کریم کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین”کو لکھا رہنے دیا جائے۔

لیگی رکن کی کی تجویز پر وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اتفاق رائے سے قرارداد پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن نورالحسن تنویر نے ایک قرارداد کا مسودہ وزیرمملکت علی محمد خان کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایوان جہاں جہاں نبی آخرالزمان کا نام آتا ہے اس کے ساتھ ”خاتم النبیین” کا لفظ لازمی لکھا جائے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ تمام درسی کتابوں اور تعلیمی اداروں میں جہاں جہاں محمد کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ ”خاتم النبیین” لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امجد نیازی نے کہا کہ آخری خطبہ میں نبی پاک نے واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور وہ آخری نبی ہیں، ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بھٹو دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم الانبین کو نہ ماننے والوں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے چکا ہے،قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔

Leave a reply