بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سماعت مکمل ،نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی

سی پی پی اے نے صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے
0
67
nepra

اسلام آباد: بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی-

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا وسیم مختیار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی سی پی پی اے نے صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور منظوری کی صورت میں آئندہ مالی سال سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے فی یونٹ سے زائد لاگت تک بڑھ سکتا ہے۔

دوران سماعت سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی اس پر نیپرا اتھارٹی نے تقیسم کار کمپنیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

ممبر نیپرا مطہر رانا نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ حقیقت پسندانہ ہوناچاہیے، انڈسٹری کی جانب سے بجلی کی طلب کم ہوئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھی ہے، سولر اب انڈسٹری کی ضروریات بھی پوری کررہا ہے، 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی سولر پلیٹس درآمد کی گئی ہیں۔

ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل …

اس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھائی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے طلب کم ہوتی جارہی ہے، سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ بجلی کی طلب بڑھنے سے صارفین کے لیے قیمت میں کمی ہوگی۔

ممبر نیپرا بلوچستان نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، گزشتہ سال بھی گروتھ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین پر ایف سی اے اضافی پڑا ، ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے حقیقی اعداد و شمار دیے جائیں، سولر پلانٹس سے بجلی کہیں تو جارہی ہوگی۔

عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

ممبر نیپرا خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کیے جارہے ہیں صارفین نے استعمال کم کر دیا، پہلے میں اے سی چلاتا تھا اب سستا ہی نہیں رہا، مہنگی بجلی کا حل بتایا جائے جس پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ اب تک 19 سو میگاواٹ کی بجلی سے نیٹ میٹرنگ ہوئی ہے، ایک سال میں ایک ہزار میگاواٹ تک نیٹ میٹرنگ ہوئی۔

نیپرا اتھارٹی نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی کا شاٹ فال کتنا ہے اور طلب کتنی ہے؟ اس پر این پی سی سی حکام نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اب تک 21 ہزار 6 سو میگاواٹ ہوئی ہے۔

بعدازاں نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سماعت مکمل کرلی، نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

Leave a reply