وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

دورے کے دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی
0
83
shehbaz

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 4سے 7جون تک چین کا دورہ کریں گے-

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے میں ایم ایل ون، سی پیک فیز ٹو اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں وفد چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم اور دیگر قیادت سے ملاقات کرے گا،دورے کے دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دربار کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے استقبال میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور اعلیٰ پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اوریو اے ای کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھا لنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے، ان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود دیر ینہ برادرانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

Leave a reply