کراچی کے اختیارات مقامی افراد کے حوالے کئے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ، تنویر قریشی

0
55

تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے آفا ق احمد کی رہائشگاہ پر اندرونِ سندھ سے آئے مہاجر اکابرین کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ کراچی کے وسائل و اختیارات مقامی افراد کے حوالے کئے بغیر ملک کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں، جبکہ سندھ کے شہری علاقوں کو محرمیوں کے خول سے نجات اور بااختیار وانصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے بلاامتیاز وسائل و اختیارات کی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے۔
تنویر قریشی نے کہا کہ متنازعہ مردم شماری نے کراچی کی عوام کو نہ صرف این ایف سی ایوارڈسے ملنے والے جائز وسائل اور اختیارات سے محروم کردیا ہے بلکہ شہر پر غیرمقامی کو لوگوں کو مسلط کرکے حکومت نے عصبیت کی وہ درد ناک کہانی رقم کی ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ شہر قائد کا المیہ ہے جہاں چور ، پولیس اوراقتدار پر مسلط لوگ تک غیر مقامی ہے جبکہ مقامی لوگ ڈگریوں اور صلاحیتوں کے باوجود بے روزگاری کی دلدل میں جکڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بنیادی مسائل کے حل اورعوامی مشکلات کے ازالے کیلئے بلدیاتی نظام سے بہتر کوئی نظام نہیں لیکن ہمارے ملک میں بلدیاتی نظام سے فرار عوام دشمنی کی بدترین مسائل ہے کی مہاجر قومی موومنٹ بھر پور مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بیرونی ممالک سے قرضوں کے حصول پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کو یقینی بنا نا ہوگا ،جبکہ ملک کو خود مختار بنانے کیلئے IMFکے چنگل سے نجات دلا نا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عملدرآمد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،جمہوریت میں فیصلے اور اقدامات جمہور کے مفاد میں کئے جاتے ہیںناکہ بیرونی طاقتوں آگے جھک کر انکی خواہشات اور پالیسیوںکی تکمیل کیلئے غریب عوام کوذندہ درگور کردیا جائے۔

Leave a reply