کراچی : کراچی کے معاشی مرکز اور ڈیفنس کے پوش رہائشی علاقوں سے بارش کاپانی تاحال نہ نکالاجاسکا۔
کراچی میں بارش سے جامع کلاتھ اور بولٹن مارکیٹ کی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس سے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑکوں پر پانی جمع ہے جب کہ آرٹس کونسل، سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے اطراف بھی ریلہ موجود ہے۔
ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہے جب کہ کلفٹن اور دہلی کالونی میں بھی پانی جمع ہے۔
اس کے علاوہ کے پی ٹی انڈرپاس سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی اور غریب آباد انڈر پاس بھی تاحال بند ہے، مبارک ولیج کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے اور سڑک زیرآب ہے۔