کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، ملیر، گلبرگ، سمن آباد، نارتھ ناظم آباد میں بارش ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے احسن آباد اورگلشن معمار علاقہ میں بھی تیزہوا کےساتھ بارش برسی ہے، بارش شروع ہوتےہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، گلستان جوہربلاک7اور8میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، گڈاپ،ملیر،سرجانی ٹاؤن،کارساز،شارع فیصل پرتیزہواکےساتھ بارش ہوئی ہے، گلشن حدید،سعدی ٹاؤن،جوہر،صدر،پی آئی بی،جیل چورنگی کےاطراف تیزبارش دیکھنے میں آئی،
سبزی منڈی،بحریہ ٹاؤن،ناظم آباد،ایئرپورٹ میں بھی بادل جم کربرسے، شہر کےمختلف علاقوں میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں،