کراچی: کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی

0
40

کراچی: کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی

باغی ٹی وی :کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب چار گوداموں میں آتشزدگی لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔

کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب عثمان آباد میں قائم لنڈا کے کپڑوں کے چار گوداموں میں آتشزدگی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں نے آگ پر قابو پایا۔ گوداموں میں موجود سارا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ واٹر بورڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس سے گوداموں کی چھتیں بھی گرگئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، گودام مالکان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا کپڑا اور لاکھوں روپے کیش جل کر خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی جبکہ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
اس قسم کے گوداموں میں بجلی کی لائنیں موجود نہیں ہوتی کیوں کہ یہاں صرف لنڈے کا کپڑا اسٹور کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان گوداموں میں بجلی کا مناسب نظام نہیں تھا اور کنکشن کسی ہمسائے سے لیا گیا تھا۔

Leave a reply