محکمہ تعلیم سندھ اور آل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ (اپسما)نے مون سون بارشوں کے پیش نظر کل چھٹی کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں کل شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

اپسما سندھ کے سنٹرل چیئرمین سیدطارق شاہ نے کہا کہ اساتذہ اور طلباءکی سیفٹی کے لیے کل تما م پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔

دریں اثناء کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Shares: