کراچی کی بہتری کے لیے ہم کام کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

0
40
murtaza wahab

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہم کام کررہے ہیں،

ایڈمنسٹریٹر کراچی،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں پر کام ہو رہا ہے عوام کی جانب سے شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں،13 نومبر کو سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بتایا کچھ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،مٹیاری میگا کرپشن اسکینڈل سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی مٹیاری سے اینٹی کرپشن نے 420 ملین رو پے ریکور کیے ،خور د برد کی تصدیق کے بعد ایف آئی آر کاٹ دی گئی ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر 18 نومبر کو فرار ہوگئے، رپورٹ کے بعد یہ ایف آئی آر کٹی ،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت این ایچ اے اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے ،سندھ حکومت کی بروقت کارروائی سے اسکینڈل روک دیا گیا ملزمان گرفتار کرلیے گئے انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،6 اضلاع میں موٹروے فنڈز کو فریز کرنے کا کہا گیا،

 بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

Leave a reply