کراچی کے غیورعوام ضمنی انتخابات میں سوتیلی ماں جیساسلوک کرنیوالوں سے بدلہ لیں,انجینئرامیرمقام

0
18

پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ کراچی کے غیورعوام حلقہ NA-249 کے ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنیوالوں سے بدلہ لیں، عمران نیازی نے کراچی کے مسائل پرتوجہ ہی نہیں دی،ایسے لگ رہاہے جیسے کراچی میں حکومت ہے ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی انڈسٹریل زون ہے، کراچی کے ٹیکس پر پاکستان چل رہا ہے،موجودہ حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئے،امیدہے کہ عوام قائد محمدنوازشریف کے جرات مندانہ اقدامات کے نتیجے میں کراچی کو امن کاگہوارہ بنانے کاصلہ اپنے ووٹ کے ذریعے چکائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خیبر چوک، اتحادٹاؤن کراچی میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے عام سے پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمدشاہ،جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل،امان آفریدی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ کراچی میں رہنے والے خیبرپختونخواکے لوگ بھی عمران نیازی سے ووٹ کے ذریعہ بدلہ لیں جس نے آٹھ سال میں خیبرپختونخواکاحلیہ بگاڑدیا،صوبے کوقرضے تلے دبادیا،عمران نیازی کی نااہل حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزیدبڑھادیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی نے غریب عوام کوخودکشی پرمجبور کردیا ہے،عوام دووقت کی روٹی اورعلاج معالجے کیلئے دوائی کو ترس رہے ہیں،عمران نیازی کوچاہئے کہ لنگرخانوں کی بجائے اشیاء خوردنی عوام کے دسترس تک لائے،آٹا،چینی،گھی، پیٹرول،ڈیزل سمیت تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی لائے تاکہ عوام کی زندگی آسان ہوجائے۔

Leave a reply