کراچی کی سبزی و فروٹ منڈی میں روزانہ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کا استعمال

0
34

کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی میں روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی استعمال کی جارہی ہے جس کا نقصان آڑھتیوں اور کاروباری افراد کو ہو رہا ہے۔
کراچی مارکیٹ کمیٹی کے عہدے دار آصف احمد کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں لگ بھگ پانچ ہزار آڑھتیں اور دکانیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنی آڑھت پر روزانہ ایک ہزار روپیہ اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی شکل میں تین سے چار ہزار روپے کے جعلی نوٹ پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں وہ اپنا نقصان برداشت کر کے کینسل کر دیتے ہیں تاکہ کسی غریب کے ہاتھ نہ لگیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہی صورتحال ہر آڑھتی اور دکاندار کے ساتھ ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اناڑی شخص تو دن میں بھی ان نوٹوں کو نہیں پہچان سکتا لیکن رات کی تاریکی میں اچھے خاصے ماہر بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور دن میں جب یہ نوٹ بینکوں میں جاتے ہیں تو پکڑے جاتے ہیں۔
آصف احمد نے بتایا کہ روزانہ ہر دکاندار اس طرح کا نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہے، جعلی نوٹوں کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ضروری ہے۔

Leave a reply