کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7وکٹوں سے شکشت دے دی

0
44

کراچی : کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7وکٹوں سے شکشت دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔

 

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف ملا جو کہ اس نے 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 

کوئٹہ کی اننگز
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 نز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد 7، صائم ایوب 8، کرس گیل 39، محمد نواز 3، اعظم خان 17، بین کٹنگ 11، عثمان شنواری 0 اور محمد حسنین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یوں کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

 

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 اور وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی کی اننگز
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شرجیل کے بعد جوکلارک اور بابر اعظم نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، جوکلارک نے 23 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اورچھٹے اوور میں عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد کراچی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 24 رنز بنائے اور 87 کے مجوعی اسکور پر حسنین کا شکارہوگئے۔

 

بابر کے بعد کولن انگرام اور محمد نبی نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، دونوں بالترتیب 30 اور 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف ویں 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد اور عثمان شنواری

Leave a reply