کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

0
35

کراچی : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے جس کے بعد کراچی کنگزکی پوزیشن مزید بہتری ہوگئی ہے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

آج کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کر رہے جبکہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا۔

آج جب میچ شروع ہوا تو بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا ہدف 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 اور شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

قبل ازیں کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں کرس لین 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔صہیب مقصود 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی

Leave a reply