کراچی کنگز کی فتح پر ڈین جونز کی بیگم نے دیا پیغام

0
55

کراچی کنگز کی فتح پر ڈین جونز کی بیگم نے دیا پیغام

باغی ٹی وی :کراچی کنگز پی ایس ایل کا فاتح بن گیا اور اس کی خوشی سمندر پار غیر ملکی بھی محسوس کر رہے ہیں. ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ بھی کراچی کنگز کے پاکستان سُپر لیگ(پی ایس ایل) جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرنے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔


ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈینو اگر آج ہوتے تو وہ لڑکوں کی محنت دیکھ کر خوش ہوتے کیونکہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں بہت سخت محنت کی۔

آنجہانی کرکٹر کی اہلیہ نے محبتوں اور حمایت کرنے پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، کوچ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اور کپتان کراچی کنگز عماد وسیم سمیت پوری پاکستانی قوم کا خصوصی شکریہ بھی کیا۔

Leave a reply