پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے چوتھے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست کے بعد معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے طنزیہ سوال کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے چوتھے روز کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا گلوکار عاصم اظہر سے طنزیہ سوال
https://twitter.com/realhaniahehe/status/1231602773273214982?s=19
گذ شتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد ہانیہ عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ ’کیوں عاصم اظہر ہم کراچی کنگز کو آسان لیں یا نہیں؟ سوچ کر بتایئے گا ساتھ ہی اداکاریہ نے دو ہیش ٹیگ KKvQG اور HUMZALMI استعمال کئے
ہانیہ عامر کے اس طنز پر عاصم اظہر اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پڑوسی کی جیت پر اتنا غرور
Parhosi ki jeet pay itna ghuroooooor 😅 Kings 1 Zalmi 0 head to head in #PSLV ! 😉 aglay #KKvPZ pay hogi baat 😋 https://t.co/ielyKGgvyy
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 23, 2020
عاصم اظہر نے لکھا کہ کنگزاور زلمی کے آمنے سامنے ہونے کے بعد کنگز نے زلمی کو ہرایا تھا اب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے اگلے میچ پر بات ہوگی
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھائی تھی جس کے بعد عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مانا کہ آپ کی زلمی کی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو بھی آسان نہیں لینا